• مئی 26, 2022

اسلام آباد: پولیس نے طالبعلموں کو ڈاکو سمجھ کر گولی چلا دی، ایک زخمی، 4 اہلکار گرفتار

اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت میں طالبعلموں کو ڈاکو سمجھ کر پولیس نے فائرنگ کر دی، ایک طالبعلم زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، فائرنگ کرنے والے کہ چاروں پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے گیا۔

اسلام آباد کے علاقے تھانہ نون کی پولیس نے ڈاکو سمجھ کر طالب علموں پر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں اٹھارہ سالہ نوجوان طالب علم زخمی ہوگیا جبکہ باقی طالب علم جرار اور حیدر محفوظ رہے، اہل محلہ نے زخمی طالبعلم کو ہسپتال پہنچا دیا۔موٹرسائیکل پر سوار تین طالب علم اکیڈمی سے گھر کی طرف آرہے تھے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے پہلے ڈاکو قرار دینے کی کوشش کی۔ زخمی طالبعلم کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا حذیفہ رحمان ٹیوشن کے بعد دوستوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا۔ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی۔ بچے کو خود پمز ہسپتال منتقل کیا، حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس اہلکاروں کا موقف ہے کہ موٹر سائیکل سواروں پر نہ رکنے پر فائرنگ کی گئی۔

اُدھر پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے گیا ہے۔

Read Previous

پشاور:بیٹے کی خواہشمند خاتون کے سر میں جعلی پیر نے کیل ٹھونک دی

Read Next

الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا کو نااہل قرار دے دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔