
اسلام آباد: اسلام آباد میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، دیگر تین فرار ہو گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر کے علاقہ جناح گارڈن کے نزدیک چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں نے دو بلا نمبر مشکوک موٹرسائیکلوں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اچانک پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔
ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہے تاہم جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا، گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت ارشاد عرف عظمی کے نام سے ہو گئی، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
0 Reviews
Tags: 92 news headlines 92 news headlines today a1 tv a1tv a1tv pakistan breaking news headlines today latest news pakistan news پاکستان