• جنوری 27, 2023

اسلام آباد: دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

اسلام آباد: تھانہ سہالہ کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق دو گروپوں میں زمین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا، زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش میں جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نورا فتحی اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے حسد کرتی ہے: سکیش چندر شیکھر

Read Next

درختوں سے جنگلی حیات، سبزے کا ڈی این اے جمع کرنے والا ڈرون تیار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔