• دسمبر 5, 2021

اسلام آباد بلدیاتی الیکشن: ووٹنگ ای وی ایم سے مئیر کا انتخاب براہ راست

صدرِ مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 جاری کردیا۔

آرڈیننس کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہوگی۔ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں آئی ووٹنگ بھی ہوگی جبکہ میئر اسلام آباد کا انتخاب براہ راست ہوگا۔

آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت جاری کیا گیا ہے، آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ میئر اسلام آباد کا انتخاب 4 سال کیلئے ہوگا۔ میئر کی کابینہ 12 رکنی ہوگی اور میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کے ارکان کی کل تعداد 70 ہوگی۔

آرڈیننس کے مطابق ترقیاتی کام، تعلیم، بنیادی صحت اورپبلک ٹرانسپورٹ ایم سی آئی کے حوالے کیے گئے ہیں۔

پارکس، واٹر سپلائی، صفائی کا نظام اور اسٹریٹ لائٹس بھی ایم سی آئی کے حوالے ہوں گے۔ آرڈیننس میں کہا گیا کہ ہر نیبرہڈ کونسل 20 ہزار آبادی پر مشتمل ہوگی۔ جبکہ 10 رکنی نیبرہڈ کونسل میں 5 جنرل ممبر، ایک خاتون اور ایک مذہبی شخصیت شامل ہوگی۔

نیبرہڈ کونسل میں خواتین کی دو سینئرسٹیزن اور یوتھ کا ایک ایک نمائندہ ہوگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستانی گلوکارہ گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد

Read Next

پی ایس ایل7 میں 100 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم میں لانے کی تیاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے