• اکتوبر 26, 2020

اسلام آباد:بڑھتےجرائم پرامریکی شہریوں کیلئے سفری ہدایات جاری

امریکی سفارت خانے کی جانب سے اسلام آباد میں مقیم امریکی شہریوں کیلئے ضروری سفری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق امریکی شہری مخصوص علاقوں میں جاتے ہوئے اپنی شناخت ظاہر نہ کریں۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے 14 ستمبر کو جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اسلام آباد کے کچھ علاقوں میں اسٹریٹ کرائم بڑھنے کی اطلاعات ہیں۔

سفارت خانے کے مطابق اسلام آباد کے علاقے جی 6، ایف 6، ایف 7، ایف 10، آئی 9 اور آئی 10 میں حالیہ دنوں میں جرائم کے واقعات میں اضافی ہوا ہے۔ ان جرائم میں لوٹ مار، پرس، موبائل، پیسے اور گاڑیاں چھننے اور دوران مزاحمت تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

سفارت خانے کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ امریکی شہری مذکورہ علاقوں خصوصاً مارکٹس جاتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔ جرائم پر پولیس کا ردعمل مختلف اوقات میں مختلف ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس کی جانب سے امریکی سفارت خانے کے بیان کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت خانے کا بیان مفروضوں پر مبنی ہے۔ بیان میں جن علاقوں کا ذکرکیا گیا ہے، ان میں ایسا کوئی وقوعہ پیش نہیں آیا۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی نسبت اسٹریٹ اور سنگین جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی سفارت خانے کے بیان میں امریکی شہریوں کو سختی سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ مذکورہ علاقوں میں جاتے ہوئے اپنی شناخت ظاہر نہ کریں، جب کہ اے ٹی ایم اور بازاروں میں بھی زیادہ محتاط رہیں۔ امریکی انتطامیہ کی جانب سے دی گئی اسٹیپ

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

العزیزیہ ریفرنس: نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

Read Next

آج رات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے