• نومبر 27, 2020

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا معاملہ کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی درخواست پر معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں فرانس میں سرکاری سطح پر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے معاملے پر فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری کی درخواست پر سماعت کی اور ریمارکس دیےکہ پاکستان کی حکومت نے مذمت توکی ہے اور فرانسیسی سفیرکو بھی بلایا ہے، قومی اسمبلی سے قرار داد بھی پاس ہوئی ہے اور پارلیمنٹ سے قرار دادکا آنا بھی عوام کی ترجمانی ہے۔ عدالت نے معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹادیا۔ عدالت نے کہا کہ کابینہ عوامی جذبات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے۔ خیال رہے کہ فرانس میں حکومتی سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور پھر اس کے حق میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے بیان کے بعد دنیا بھر میں فرانس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور مسلم ممالک میں فرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔ پاکستان نے بھی فرانس کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور پارلیمنٹ سے مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی ہے جب کہ پاکستان نے فرانسیسی سفیر کو طلب کرکے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

Read Next

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے معاملے پر حمزہ علی عباسی کا سخت رد عمل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے