
اسلام آباد پولیس کے اہلکار نےمحکمے میں شنوائی نہ ہونے پر پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت کردی۔
پولیس اہلکار کی جانب سے درخواست تھانوں میں تعینات محرران کے رویے اور کرپشن کے الزامات پر دی گئی۔
درخواست کا متن ہے کہ پولیس افسران بھی محرران کے خلاف کارروائی نہیں کرتے اور اہلکاروں کو گالیاں دینا،بےعزت کرنا معمول کا کام ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ محرر اور افسران کے ریڈر مل کر پولیس اہلکاروں کونفسیاتی مریض بنا رہے ہیں۔ ناپسندیدہ پولیس اہلکار کو اتوار کی چھٹی کے روز بھی ڈیوٹی پر بلایا جاتا ہے جبکہ رشوت دینے والے اہلکاروں کوچھٹی دے دی جاتی ہے۔
وزیراعظم شکایات سیل نے اہلکار کی یہ درخواست محکمہ پولیس کو بھجوادی ہے
0 Reviews
Tags: 92 news headlines 92 news headlines today a1 tv a1tv a1tv pakistan breakin news breaking news latest news pakistan news