• اکتوبر 26, 2021

اسلام آباد میں ینگ ڈاکٹرز اور پولیس آمنے سامنے، لاٹھی چارج، مظاہرین کا پتھراؤ

اسلام آباد: اسلام آباد میں پاکستان میڈیکل کمیشن کے باہر ینگ ڈاکٹرز اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔ مظاہرین کے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش پر پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ مظاہرین نے پتھراؤ کیا۔

 شہر اقتدار کا جی نائن مرکز میدان جنگ بن گیا۔ مختلف شہروں سے آئے ڈاکٹرز نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاجی ڈاکٹرز نے پاکستان میڈیکل کمیشن کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکار اور مظاہرین گتھم گتھا ہوگئے۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسوگیس کی شیلنگ کا استعمال کیا۔

احتجاجی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نیشنل لائسنسنگ امتحان کسی صورت قبول نہیں کریں گے، این ایل ای امتحان ہمارے لئے اضافی بوجھ ہے، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پی ایم سی کے بجائے یو ایچ ایس لے، پی ایم سی کے نائب صدر علی رضا کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Headlines | 05 October 2021 | A1 Tv News

Read Next

‘انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ پنڈورا پیپرز میں جن کے نام آئے ہیں انہیں جیل میں ڈالا جائے’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے