• اکتوبر 22, 2021

اسلام آباد میں ڈینگی سے ایک شخص دم توڑ گیا، 10 دنوں میں 3 شہری انتقال کرگئے

اسلام آباد:  اسلام آباد میں ڈینگی سے ایک شخص دم توڑ گیا۔ 10 دنوں میں 3 شہری انتقال کر گئے، ایک دن میں 30 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے، مجموعی تعداد 207 ہوگئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیا کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے ایک اور شخص انتقال کرگیا ہے۔ ڈینگی سے انتقال کرنے والا شخص سیکٹر جی 12 کا رہائشی تھا۔ گزشتہ 10 روز میں ڈینگی سے 3 شہریوں کا انتقال ہو چکا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیا کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 30 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے۔ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 207 ہوچکی ہے۔ ڈینگی سے متاثرہ شہریوں کی بڑی تعداد ہولی فیملی، بے نظیر بھٹو اور پمز میں زیر علاج ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ دنوں میں 155 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے، اسلام آباد کے دیہی علاقے ڈینگی سے زیادہ متاثر ہیں، دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 146 اور شہری علاقوں میں 61 افراد بیمار ہوئے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ورلڈ بيچ ريسلنگ ميں فکسنگ کرکےپاکستان کو باہر کيا گيا:انعام بٹ

Read Next

The Ranjha Show | Exclusive Interview With TikTok Star Hareem Shah | A1Tv | 27 September 2021 |

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے