• مئی 24, 2022

اسلام آباد میں ڈکیت گینگ کے دو کارندوں سمیت تین ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

اسلام آباد :  وفاقی دارالحکومت میں پولیس کی کارروائی کے دوران رہزن گینگ کے دو کارندوں سمیت تین ملزمان پکڑے گئے، ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کےمطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے چھینی گئی نقدی، دس موبائل فونز ، موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزموں کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

ملزمان میں عمران خان عرف سوڈان، کامران اور عمران احمد شامل ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شاہد آفریدی پی ایس ایل7 سے دستبردار ہوگئے

Read Next

کراچی میں دو گاڑیاں ٹکرا گئیں، ایک خاتون جاں بحق، تین افراد زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے