• مارچ 2, 2021

اسلام آباد میں ایک ہفتے کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نتائج حوصلہ افزا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ایک ہفتے کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوصلہ افزا نتائج آنا شروع ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق جی نائن سیکٹر میں  اسمارٹ لاک ڈاؤن سے نئے کیسز میں تقریباً 50 سے 60 فیصد کمی آئی ہے۔

حمزہ شفقات نے کا کہنا ہےکہ اگر  اسمارٹ لاک ڈاؤن نہ کیا جاتا تو کیسز کی تعداد روزانہ 45 سے 50 تک جا سکتی تھی لہٰذااسمارٹ لاک ڈاؤن جاری رہا تو نئے کیسز میں 90 فیصد تک کمی آجائے گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں تیزی سے بڑھتے کورونا کیسز کی تعداد اب 10912ہوگئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 101 ہے۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے کورونا کیسز بڑھنے اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے سے متعلق 20 شہروں کی نشاندہی کرتے ہوئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کی تھی جس میں اسلام آباد بھی شامل تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عدالت نے اداکارہ عائشہ ثناء کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

Read Next

کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثے کا ذمہ دار کون؟ رپورٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے