
اسلام آباد : اسلام آباد میں چھبیس گھنٹے جاری رہنے والی الٹرا میراتھن ریس کا اختتام ہو گیا، فدا حسین نے 114 کھلاڑیوں کو مات دے کر میدان مار لیا۔
ملکی تاریخ کی پہلی الٹرا میراتھن ریس ایف نائن پارک اسلام آباد میں ہوئی جس میں سفارتکار، بیوروکریٹس سمیت خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، گزشتہ روزصبح نو بجے سے شروع ہونے والی ریس رات بھر جاری رہی، دن کی دھوپ میں مسلسل دوڑنے والے کھلاڑیوں کو رات میں سردی اور اوس کا بھی چیلنج درپیش رہا۔
ٹاپ پندرہ ایتھلیٹس امریکا میں ہونے والی ورلڈ الٹرا میراتھن میں پاکستان کی قومی ٹیم کا حصہ ہونگے۔
0 Reviews
Tags: 3pm headlines today 92 news 92 News Hd 92 news headlines 92 news headlines today 92 news live 92 news live today 92 news live tv