• جولائی 31, 2021

اسلام آباد سمیت 9 اضلاع میں تعلیمی اداروں کی بندش میں 11 اپریل تک توسیع

اسلام آباد( )وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ 11اپریل تک سلیکٹڈ اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے،لاہو ر میں کورونا پھیلائو بہت زیادہ ہو گیا ہے اور یہی حال دیگر چند اضلاع میں بھی ہے ،اس کے علاوہ سندھ ،بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بیماری شدت بہت کم ہے ان ساری چیزوں کا جائزہ لینے کے بعد وہ فیصلہ جو پچھلے دفعہ دیا گیا کہ پندرہ مارچ سے اٹھائیس مارچ تک سکول اورہر قسم کے تعلیمی ادارے 11اپریل تک بند رہیں گے ،سلیکٹڈ اضلاع میں مزید تعلیمی ادارے بند کیے جائیں گے ،مزیدکونسے اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے ہیں یہ فیصلہ صوبے اور گلگت بلتستان آزاد کشمیر کے حکا م کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں این سی او سی میں اجلاس ہوا جس میں کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر پیدا ہونیوالی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان،وزیر تعلیم سندھ سعید غنی ، وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس سمیت چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان آزاد کشمیر کے محکمہ تعلیم کے نمائندوں، وزیر برائے ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر،وزیرصحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو،وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد،وفاقی سیکرٹری تعلیم فرح حامد خان ، پارلیمانی سیکرٹری تعلیم ،چیئرمین ایچ ای سی نے شرکت کی ۔اجلاس میں امتحانات کے شیڈول،تعلیمی سرگرمیاں سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے تعلیم کے وزرا اور نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گرفتاری سے بچنے کیلئے مریم نواز نے عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی

Read Next

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا انتخاب: دو آزاد ارکان پیپلزپارٹی کے حامی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے