
اسلام آباد میں ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے مقابلے میں سب انسپکٹر لیاقت علی شہید ہوگئے۔
اسلام آباد پولیس کے بعد ہفتے کی صبح تھانہ بھارہ کہو کی حدود ميں پولیس مقابلہ ہوا۔
گاڑی میں سوارملزمان نے شہری پر فائرنگ کی اور فرارہونے کی کوشش کی۔ اس دوران گشت پر موجود سب انسپکٹر لياقت علی اور جوانوں نے ملزمان کا تعاقب کيا۔ ملزمان نے پوليس ٹيم پربھی فائرنگ کردی۔
دو طرفہ فائرنگ میں پولیس کا سب انسپکٹر لیاقت علی شہید اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ فائرنگ سے ايک ملزم زخمی بھی ہوا جس کو پولیس نے گرفتارکرليا۔
تھانہ بھارہ کہو کےعلاقے میں فائرنگ کا آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لے لیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
پولیس کی ٹیموں نےعلاقے کی ناکہ بندی کرکےسرچ آپریشن شروع کردیا ہے