• جون 14, 2021

اسلامو فوبیا: کینیڈا میں ٹرک ڈرائیور نے پاکستانی خاندان کو کچل دیا، 4 افراد جاں بحق

ٹورنٹو:کینیڈا میں ٹرک ڈرائیور نے پاکستانی مسلم خاندان کو کچل دیا، حملے میں چار افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ باقاعدہ منصوبہ بندی سے مسلم فیملی کو ٹارگٹ کیا گیا۔

مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات، کینیڈا میں جنونی ٹرک ڈرائیور نے پاکستانی خاندان کو کچل دیا، حملے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہوا۔

کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ مسلمان خاندان کے چار افراد کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت گاڑی کے نیچے روند کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے اسے نفرت پر مبنی جرم قرار دیا۔

کینیڈا کے جنوبی صوبے اونٹاریو کے شہر لندن میں مسلم فیملی پر حملہ کیا گیا۔ ڈرائیور نے ٹرک فٹ پاتھ پر چڑھا کر اس خاندان کو نشانہ بنایا۔ پولیس نے بیس سالہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔

کینیڈا کی مسلم تنظیموں نے واقعے کو دہشت گردی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

کینیڈا کے وزیرا عظم جسٹن ٹروڈو نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں، واقعے کے خلاف سوشل میڈیا پر بھی شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ لوگوں نے کہا ہے کہ انہیں نا بتایا جائے کہ کینیڈا میں اسلاموفوبیا کا وجود نہیں ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ڈہر کی: ٹرینوں کے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 58 ہوگئی

Read Next

جیکب آباد: سندھ رینجرز اور کسٹم حکام نے نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے