• مئی 26, 2022

اسرا بلگیج صرف عائشہ کو انسٹاگرام پر کیوں فالو کرتی ہیں؟ عائشہ نے بتادیا

معروف اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ واحد پاکستانی اداکارہ ہیں جنہیں مقبول ترک سیریز ارطغرل غازی کی ہیروئن اسرا بلگیج (حلیمہ سلطان) انسٹاگرام پر فولو کرتی ہیں۔

عائشہ عمر حال ہی میں میزبان و اداکارہ انوشے اشرف کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے میزبان احسن خان کے مختلف سوالات کے جواب دیے۔

دوران شو احسن خان نے ایک سوال میں عائشہ سے پوچھا کہ کیا واقعی انسٹاگرام پر حلیمہ سلطان نے آپ کو فولو کیا ہوا ہے جس پر عائشہ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ جی ہاں، پتا نہیں یہ معجزہ کیسے ہوا۔

اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اسرا کو نہیں جانتی لیکن انہیں جاننا ضرور پسند کروں گی، وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں جنہیں میں کافی پسند کرتی ہوں اور ان کے کام اور شخصیت کی مداح بھی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاید میں نے انسٹاگرام پر کوئی بیان یا تبصرہ کیا ہوگا جو انہیں اچھا لگا ہوگا، اسی لیے انہوں نے مجھے فولو کیا ہے، اصل میں مجھے اس بات کا علم ہی نہیں کہ یہ کیسے ہوا۔

عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ میں پہلی اداکارہ ہوں جنہیں اسرا نے فولو کیا اور جب انہوں نے مجھے فولو کیا اس وقت وہ کسی اور پاکستانی اسٹار کو فولو نہیں کرتی تھیں۔

دوسری جانب میزبان انوشے اشرف نے کہا کہ اگر بین الاقوامی اداکار ہمارے پاکستانی فنکاروں کو فولو کرتے ہیں تو اس میں کون سی بڑی بات ہے، ہمارے پاکستان فنکار بھی اسٹار ہیں۔

Read Previous

عدم اعتماد: (ق) لیگ کے اکثریتی اراکین نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کی تجویز دیدی

Read Next

خان صاحب نے سب سے ہاتھ کیا ہے: پرویز الٰہی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔