• جون 24, 2021

اسرا بلجک پاکستانی لباس سے جلوہ گر، تصویروں نے تہلکہ مچا دیا

لاہور: سپر ہٹ ٹیلی وژن سیریز ارطغرل کی حلیمہ سلطان ( اسرا بلجک) پاکستانی لباس پہنے ہوئے جلوہ گر ہوئیں، تصویروں نے تہلکہ مچا دیا۔

28 سالہ دلکش شخصیت کی مالک اسرا بلجک (حلیمہ سلطان) نے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مشرقی پاکستانی لباس میں تصویریں شیئر کی جس نے پاکستان میں انکے مداحوں کے دل جیت لئے ۔

شلوارقمیص میں ملبوس اسرا بلجک بہت ہی خوبصورت نظر آئیں ، انہوں نے اپنے تصویر کی کیپشن میں کھاڈی لکھا۔

اسرا بلجک 2014 سے 2018 تک ترکی کی تاریخی ٹیلی ویژن سیریز ارطغرل غازی میں حلیمہ خاتون کے کردار ادا کر کے شہرت پا چکی ہیں، یہ ڈرامہ پاکستان ٹیلی وژن میں اردو زبان میں 2020 سے دکھایا جا رہا ہے ۔ اداکارہ ایک اور ڈرامہ ’رامو‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کر چکی ہیں ۔

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی سے پاکستانی مقامی برانڈ اور چین کی موبائل کمپنی کیساتھ معاہدے بھی سائن کر چکی ہیں۔

انہوں نے اب اپنے مداحوں کو کھاڈی کی مشہوری سے حیران کر دیا ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اتوار سے فرانس میں شروع ہوگا

Read Next

کورونا کی تیسری لہر سے مزید 73 افراد جاں بحق، 24 گھنٹے میں 2455 نئے مریض

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے