• دسمبر 8, 2021

اسرائیل کے شام پر فضائی حملے میں 2 شہری جاں بحق

دمشق: اسرائیل نے عالمی امن کو خطرے میں ڈٓالتے ہوئے ایک مرتبہ پھر شام پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں 2 شہری جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شام کے وسطی علاقے کو بمباری کا نشانہ بنایا، حملے میں 2 شہری جاں بحق جبکہ 6 فوجیوں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔

شامی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے میزائل ڈیفنس سسٹم نے متعدد اسرائیلی حملہ آور میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسرائیل خطے میں واقع مسلم ممالک شام اور فلسطین پر اکثروبیشتر حملے کر کے علاقائی امن کو خطرے میں ڈٓالنے کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جانوروں سے نہیں لوگوں کے ارادوں سے ڈرتی ہوں: عائشہ عمر

Read Next

پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کروانے کی تجویز سامنے آگئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے