• جون 14, 2021

اسرائیلی مظالم جاری، شیلنگ سے 23 فلسطینی زخمی، خاتون صحافی رہا

بیت المقدس: مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز نے دھاوا بول دیا، پولیس کی شیلنگ اور فائرنگ سے مزید23 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

 رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں پرامن دوڑ کی کوریج کرنے والی الجزیرہ کی خاتون صحافی کو اسرائیلی فورسز نے تشدد کا نشانہ بنایا، بعد میں انہیں شیخ جراح کے علاقے میں کوریج نہ کرنے کی شرط پر رہا کر دیا گیا۔مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی آباد کاری کے خلاف اور بے دخل فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا گیا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوج نے شیخ جراح سے فلسطینیوں کی زبردستی بیدخلی روکنے کیخلاف بھرپور مہم چلانے والے جڑواں بہن بھائیوں مونا الکرد اور اس کے بھائی محمد الکرد کو گھر سے گرفتار کرلیا،والدکے مطابق گرفتاری کے کچھ دیر بعد مونا کو فورسز نے رہا کردیا تاہم اس کے بھائی کو ابھی تک رہانہیں کیاگیا۔دونوں بہن بھائیوں نے شیخ جراح کے ہیش ٹیگ سے سوشل میڈیا پربھی بھرپور مہم چلائی جس سے شیخ جراح کا ہیش ٹیگ گلوبل ہیش ٹیگ بن گیا۔اس سے فلسطینی مزاحمت کو بھرپور مدد ملی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دنیا میں کورونا سے مزید8 ہزار اموات رپورٹ

Read Next

جاندار چیزوں میں انسا ن سب سے خطرناک: نعمان اعجاز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے