• دسمبر 5, 2021

اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، فلسطینی مظاہرین پر دھاوا، گولیاں برسا دیں

رملہ: فلسطین میں اسرائیلی افواج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، صیہونی فورسز نے مظاہرہ کرتے فلسطینیوں پر دھاوا بولا، آنسو گیس کی شیلنگ کی، گولیاں بھی برسائیں۔

فلسطین میں اسرائیلی بربریت، مغربی کنارے میں نہتے مظاہرین پر دھاوا بول دیا۔ مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے شہریوں پر اسرائیلی فورسز نے گولیاں برسائیں اور شیلنگ بھی کی، کئی افراد کو گرفتار بھی کرلیا۔

اسرائیل قید سے فرار کے بعد دوبارہ گرفتار ہونے والے 6 فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال کئی ماہ سے جاری ہے، قیدیوں نے اسرائیل کی غیر قانونی قید سے رہائی تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مفکر پاکستان کا 144 واں یوم پیدائش: مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

Read Next

نفسیاتی مسائل کے شکار بھارتی فوجی کی ساتھیوں پر فائرنگ،4اہلکار ہلاک

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے