• دسمبر 7, 2021

اسحاق ڈار کی نااہلی کا ریفرنس چیئرمین سینیٹ کو بھجوا دیا گیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار کی نااہلی کا ریفرنس چیئرمین سینیٹ کو بھجوا دیا گیا، نااہلی کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا مطالبہ کیا گیا

ریفرنس آئین کے آرٹیکل 63 کی شق نمبر 2 کے تحت ایوان بالا کے سربراہ کو بھجوایا گیا ، جس میں کہا گیا کہ اسحاق ڈار آئین کے آرٹیکل 63 او کے تحت ڈیفالٹر ہیں 3 کروڑ 83 لاکھ روپے عطاءالحق قاسمی کے فیصلے میں عدالت عظمی نے جرمانہ کیا۔

اسحاق ڈار نے ابھی تک رقم قومی خزانے میں جمع نہیں کرائی، چیئرمین سینیٹ 30 دنوں میں فیصلہ کرکے نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوائے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شہباز شریف کا سراج الحق اور محمود اچکزئی سے رابطہ، مہنگائی کیخلاف ردعمل دینے پر اتفاق

Read Next

این اے 75 دھاندلی رپورٹ، وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کیخلاف کارروائی کی جائے: مریم اورنگزیب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے