
اسلام آباد: شہباز گل نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی انٹرویو میں ٹانگیں کانپ رہی تھیں، باہر بیٹھ کر ملکی اداروں پر حملے کرنے والے ملک کے خیرخواہ نہیں۔ معاون خصوصی شہباز گل نے شہزاد اکبر کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ باہر بیٹھ کر یہ لوگ قومی اداروں کیخلاف بولتے ہیں، یہ ملک کا پیسہ لوٹ کر کہتے ہیں ہمارا مؤقف نہیں سنا جاتا، کل اسحاق ڈار برطانوی صحافی کے سوالات کے جواب نہ دے سکے، اسحاق ڈار سے پوچھا گیا آپ بیمار تو لگتے نہیں، جواب میں کہا گیا پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں، اسحاق ڈار کی انٹرویو کے دوران ٹانگیں کانپ رہی تھیں۔ شہباز گل کا کہنا تھا برطانوی نشریاتی ادارہ بہت دیر سے نواز شریف سے رابطے کی کوشش کر رہا تھا، مریم صفدر کے مشورے پر اسحاق ڈار کو انٹرویو کیلئے بھیجا گیا، انٹرویو کے دوران کبھی زبان باہر آئی، کبھی آنکھیں ٹیڑھی ہوئیں۔
0 Reviews