• مارچ 2, 2021

استعفیٰ لینے والے استعفے دیتے دیتے رونے پر آ گئے: ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد: ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ استعفیٰ لینے والے استعفے دیتے دیتے رونے پر آ گئے، پی ڈی ایم تو استعفوں پر بھی متفق تھی اس کا کیا بنا ؟۔ معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا متوقع لائحہ عمل  ہم سے نہ ہو پائے گا  ہوگا، آئندہ اجلاس میں پاکستان کرپٹ موومنٹ کی ڈیڈ لائن 2023 اور پھر 2028 تک بڑھانے پر غور کیا جائے گا، کرپشن کے سوال پر قطری خط اور جعلی ٹرسٹ ڈیڈ دینے والے قانون کی بات نہ کریں۔ شہباز گِل کا کہنا تھا کہ بیماری کے نام پر مفرور اور تیمارداری کے بہانے ضمانتی کلیبری کوئین کو قانون کی باتیں زیب نہیں دیتی، سپریم کورٹ پر حملے اور ججوں سے فون پر فیصلے کروانے والوں نے ہمیشہ قانون کو پیر کی جوتی سمجھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امتحانات کا دورانیہ 3 گھنٹے سے کم کرکے 2 گھنٹے کردیا،سعید غنی

Read Next

لوگ موجودہ حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں، مریم نواز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے