• نومبر 30, 2020

ارکان قومی اسمبلی کے گوشواروں کی تفصیلات جاری،عمران خان 8 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک

اسلام آباد: ارکان قومی اسمبلی کے سال 20-2019 کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں، وزیراعظم عمران خان 8 کروڑ سے زائد روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں، 4 غیرملکی اکاؤنٹس میں 3 لاکھ 31 ہزار 230 امریکی ڈالرز اور 518 پاونڈز موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے پاس 1 کروڑ 99 لاکھ سے زائد کیش بھی موجود ہے، ان کے پاس 2 لاکھ روپے مالیت کی چار بکریاں بھی موجود ہیں۔ وزیر اعظم نے فیروزوالہ میں 80 کنال زمین کے عوض 7 کروڑ سے زائد کا ایڈوانس بھی لے رکھا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 8 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں اور 1 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد رقم کے مقروض ہیں۔ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان 1 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک نکلے۔ انہوں نے 2 کروڑ روپے کا قرض لے رکھا ہے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک 15 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثے رکھتے ہیں جبکہ اپنی ساس کے اڑھائی کروڑ روپے کے مقروض ہیں۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان 3 ارب 20 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک نکلے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شنگھائی تعاون تنطیم کا سربراہی اجلاس،عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے شریک

Read Next

مریم اورنگزیب کو صبح شام شہباز شریف کی صحت پر سیاست کا ٹاسک دیا گیا ہے،شہباز گل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے