• دسمبر 1, 2021

ارطغرل غازی کے ترگت اور بامسی کی پاکستان آمد

کراچی: ترک سیریز ‘ارطغرل غازی’ کے اہم کردار ترگت اور بامسی پاکستان آگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ترک اداکاروں نے پاکستان آمد پر عدنان صدیقی اور اعجاز اسلم سے ملاقات کی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاوس میں پریس کانفرنس کی جہاں اداکاروں پر مشتمل ترکی کا وفد موجود تھا۔ بامسی اور ترگت نے گورنرسندھ سے ملاقات میں بریانی کھانے کی فرمائش کرڈالی۔

ترگت کا کردار ادا کرنےوالے اداکار ولیم کا کہنا تھا کہ میں کراچی آکر بہت خوش ہوں، خاص طور پر بریانی کھانے کیلئے، جس پر گورنر سندھ نے کہا کہ اگر آپ مرچیں برداشت کر سکتے ہیں تو بریانی ضرور کھلائیں گے۔ ترک اداکار نے مزید کہا کہ پاکستان کے لوگ محبت کرنےوالے ہیں، پاکستانیوں سے مل کر اچھا لگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اب رات کے اندھیرے میں عوام پر ظلم ڈھایا جا رہا ہے: لیگی رہنما حمزہ شہباز

Read Next

Headlines | 05 November 2021 | A1 TV

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے