• ستمبر 26, 2021

’ارشد ندیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی’: اداکارہ میرا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

لاہور:  ہر وقت تنازع میں گھری رہنے والی اداکارہ میرا نے اولمپکس کے دوران جیولن تھرو میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی کھلاڑی کو مبارکباد دی تو کرکٹ کھیلنے پر ارشد ندیم کی تعریف پر مبنی ویڈیو کلپ سوشل ٹائم لائنز پر مذاق بن گیا۔

واضح رہے کہ ٹوکیواولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولین تھرو مقابلے کے آخری راؤنڈ تک پہنچے تھے اورپانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں میرا نے کہا کہ ارشد ندیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی، پاکستان کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کھیلا بہت اچھا، بڑی محنت نظر آ رہی تھی، ان کی جو باڈی لینگویج تھی اس میں بڑی دیانتداری، ایمانداری اور ڈسپلن تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کے بعد ایتھلیٹس کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

Read Next

معروف بھارتی اداکار انوپم شیام چل بسے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے