• ستمبر 19, 2021

ارشد ندیم آبائی علاقے میاں چنوں پہنچ گئے، شاندار استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور

میاں چنوں : ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ارشد ندیم آبائی علاقے میاں چنوں پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

ارشد ندیم کا میاں چنوں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پھول کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔

اس موقع پر ارشد ندیم کے استاد رشید ساقی، اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم اور شہریوں کی بڑی تعداد نے ارشد ندیم کا استقبال کیا۔ ارشد ندیم کا کہنا تھا میں پوری قوم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے لئے دعا کی۔ انہوں نے میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آنے والی نسلوں کیلئے دس نئے ڈیم بنا رہے ہیں: وزیراعظم عمران خان

Read Next

سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے