• جنوری 23, 2021

اردو ادب میں جداگانہ عہد کی علامت، معروف ناول نگار بانو قدسیہ کا آج 92 واں یوم پیدائش

لاہور: معروف ناول، افسانہ نگار اور ڈرامہ نویس بانو قدسیہ کی آج 92 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ سرچ انجن گوگل نے بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈوڈل عظیم لکھاری سے منسوب کر دیا۔

1950 میں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا اور مشہور افسانہ نگار اور ڈرامہ نویس اشفاق احمد سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ شادی کے بعد بانو قدسیہ نے اپنے شوہر سے مل کر ادبی پرچہ  داستان گو  جاری کیا۔

بانو قدسیہ کے افسانوی مجموعوں میں ناقابل ذکر، بازگشت، امر بیل، دست بستہ، سامان وجود، توجہ کی طالب، آتش زیرپا اور کچھ اور نہیں شامل ہیں۔ انہوں نے کئی ناول بھی تحریر کیے مگر ان کا شہرہ آفاق ناول راجہ گدھ اپنے اسلوب کی وجہ سے اردو کے اہم ناولوں میں شمار ہوتا ہے۔

حکومت پاکستان نے بانو قدسیہ کی ادبی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز اور کمال فن ایوارڈ سے نوازا، انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘مردوں کو خواتین کے احترام کی تعلیم دینے کی ضرورت’

Read Next

او آئی سی نے اقوام متحدہ سے مذہب کی توہین کو جرم قرار دینے کا مطالبہ کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے