• ستمبر 26, 2021

اداکار پرکاش راج نے اہلیہ سے شادی کرکے بیٹے کی خواہش پوری کردی

ممبئی: سنگھم اور وانٹیڈ‘ جیسی شاہکار فلموں میں جلوہ گر ہونے والے بالی ووڈ اداکار پرکاش راج نے اپنی اہلیہ پونی ورما سے دوسری شادی کر لی ہے، شادی کی تقریب میں ان کے بچوں نے بھی شرکت کی۔؎

خیال رہے کہ پرکاش راج اور پونی ورما کے درمیان گیارہ سال قبل شادی ہوئی تھی۔ اس رشتے کو 11 سال پورے ہونے پر اداکار نے انوکھے انداز میں اس کا جشن منایا ہے۔

پرکاش راج نے اس موقع کی تصاویر سوشل شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ پونی ورما سے ایک بار پھر سے شادی کی ہے کیونکہ یہ ان کے بیٹے کی خواہش تھی۔ ان تصاویر میں پرکاش راج اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پرکاش راج اور پونی ایک فلم سیٹ پر ملے تھے، جہاں پونی ان کے ایک گانے کو کوریوگراف کر رہی تھیں۔ پرکاش راج اپنی پہلی بیوی للتا کماری سے 2009ء میں الگ ہوئے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کابل ائیرپورٹ پر دہشتگرد حملے کا خطرہ، 3 ممالک نے شہریوں کو خبردار کر دیا

Read Next

گوجرانوالہ میں کرکٹ کے فروغ کے لیے سکولوں کے بچوں کے ٹرائل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے