• اپریل 11, 2021

اداکار فیروز خان کا شوبز انڈسٹری میں واپسی کا اعلان

لاہور:اداکار فیروز خان نے رواں برس مارچ میں شوبز چھوڑ کر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا اور اب ایک سال سے بھی کم عرصے میں انہوں نے انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیروز خان نے بتایا کہ وہ انڈسٹری میں واپس آگئے ہیں اور مختلف سکرپٹس بھی پڑھ رہے ہیں۔ فیروز خان نے شوبز میں واپسی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ  میرے شیخ حضرت سلطان محمد علی نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں شوبز انڈسٹری نہیں چھوڑ سکتا ۔ انہوں نے مجھے یہ بھی بتایا کہ اس جگہ پر میرا ہونا ضروری ہے ، مجھے یہاں کچھ کرنا ہے ،ہوسکتا ہے کہ میں پروڈیوس کروں، ہوسکتا ہے اداکاری کروں کچھ بھی کروں لیکن میں انڈسٹری میں واپس آگیا ہوں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

زینب جمیل نے ماڈلنگ کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں

Read Next

جمیعت علمائے اسلام پاکستان کا خود کو جے یو آئی (ف) سے الگ کرتے ہوئے لاتعلقی کا اعلان کردیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے