• ستمبر 19, 2021

اداکار عمر شریف کو امریکا لے جانے کیلئے ائیر ایمبولینس کا بندوبست

سندھ حکومت نے علیل اداکار عمر شریف کو امریکا لے جانے کے لیے ائیر ایمبولینس کا بندوبست کردیا۔کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے اس سلسلے میں یقین دہانی کرائی ہے، وفاقی حکومت ویزے کے حصول میں عمر شریف کی مدد کرے گی۔

عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر شریف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر شریف ائیر ایمبولینس کے ذریعے امریکی دارالحکومت واشنگٹن جائیں گے۔جواد عمر شریف کا کہنا تھا کہ وہ امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن کے بھی شکرگزار ہیں، جو والد کی صحت کےبارے میں فکر مند ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے عمرشریف کے ویزہ سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

شہباز گل نے  بتایا کہ عمرشریف کے ویزہ کوائف ان کے خاندان کے تعاون سے بھجوائے گئے ہیں، بہت جلد عمر شریف صاحب کو ویزہ جاری ہو جائے گا۔اداکار عمر شریف کے ویزہ کے معاملے  پر شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم آفس نے عمر شریف کے ویزہ کے کوائف متعلقہ سفارتخانے کو بجھوا دیئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم آفس عمر شریف کے خاندان سے مسلسل رابطے میں ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمر شریف کی صحت کے حوالے سے حکومت ہر ممکن تعاون کررہی ہے، عمر شریف کے ویزہ پراسس میں بھی ہر ممکن تعاون کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ کامیڈین عمر شریف کی حالت بدستور خراب ہے، ڈاکٹروں کے مطابق عمر شریف کے دل کا مرض بہت زیادہ بگڑ گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

محمد علی اور میلکم ایکس کی ’متاثر کن‘ دوستی پر مبنی فلم ’بلڈ برادرز‘

Read Next

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں؛ واٹس ایپ کا شاندار فیچر سامنے آگیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے