• اکتوبر 22, 2021

اداکار عمرشریف کی طبیعت بگڑ گئی، بیرون ملک روانگی موخر، 48 گھنٹے اہم قرار

کراچی: معروف اداکار عمر شریف کی طبیعت بگڑنے کے باعث علاج کے لیے بیرون ملک روانگی موخر کرنا پڑی، ڈاکٹروں نے اگلے 48 گھنٹے اہم قرار دے دیئے۔

کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج معروف اداکار عمر شریف کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق ہسپتال میں ڈائیلاسز کے دوران عمر شریف کا بلڈ پریشر کم ہونے کے باعث طبیعت بگڑی جس کے بعد انکو فوری طور پر سی سی یو وارڈ منتقل کردیا ہے۔

عمر شریف کو 48 گھنٹے تک زیرنگرانی رکھا جائے گا، طبیعت بہتر ہونے پر بیرون ملک روانگی سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا تاہم عمر شریف کے بیرون ملک لے جانے والی ائیر ایمبولینس آج امریکا سے کراچی پہنچ رہی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اولڈ وار ویٹرن لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ سلطان محمد خان مینگل انتقال کرگئے

Read Next

پشاور: سرکاری نرخناموں پرعملدرآمد میں سٹاف کی کمی حائل،شہریوں کا ٹھوس منصوبہ بندی کا مطالبہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے