• جون 24, 2021

اداکار عمران عباس سکون کی تلاش میں نکل پڑے

لاہور:اداکارعمران عباس سکون کی تلاش میں نکل پڑے ،ان دنوں وہ گلگت بلتستان کی وادیوں کی سیر کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اداکار نے انسٹاگرام پر چند خوبصورت مناظر کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ایک پوسٹ میں اداکار نے قدرتی مناظر کی ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ‘‘شہری زندگی کی ہلچل سے دور اصل سکون کی تلاش میں قدرت کے قریب پہنچ گیا ہوں’’۔

ایک اور تصویر میں عمران عباس نے مقامی شہریوں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ‘‘میرا دیس ، میرے اپنے ’’۔ واضح رہے سوشل میڈیا پر عمران عباس کی اشنا شاہ اور عروہ حسین سے شادی کی جھوٹی خبریں گردش کرتی رہی ہیں جس پر اداکار نے جعلی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز کے خلاف ایکشن لینے کا عندیہ دیا ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکا نے 2020 میں جنگ زدہ علاقوں میں 23 شہری ہلاکتوں کا اعتراف کر لیا

Read Next

آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس: خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 جون تک توسیع

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے