• ستمبر 18, 2021

اداکار عدنان صدیقی کوویڈ 19سے صحت یاب

اسلام آباد:  اداکار عدنان صدیقی کوویڈ-19سے صحت یاب ہو گئے، انہوں نے 2 ہفتےقرنطینہ میں گزارے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اداکار میں گذشتہ ماہ کی 26 تاریخ کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، انہوں نے ویکسین بھی لگوائی تھی مگر اس کے باوجود مرض کا شکار ہو گئے تھے تاہم اب وہ مرض سے چھٹکارا پا چکے ہیں۔ عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر اپنی صحت بارے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ ان کا کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا ۔

اداکار نے مزید کہا کہ اللہ پاک کے فضل و کرم اور آپ سب کی دعاؤں سے اب وہ بالکل ٹھیک ہیں اور انہوں نے قرنطینہ بھی ختم کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ عدنان صدیقی ڈرامہ سیریل یہ دل میرا میں دکھائی دئیے تھے جس میں سجل علی اور احد رضا میر نے مرکزی کردار ادا کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعلیٰ پنجاب کی عام شہریوں سے ملاقات، 4 گھنٹے تک مسائل سنے، حل کیلئے ہدایات

Read Next

کراچی میں کار چور فیملی گرفتار، 9 گاڑیاں اور اسلحہ برآمد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے