• جولائی 6, 2022

اداکار شان کا وزیراعظم سے بھارتی فلموں کی ریلیز روکنے کا مطالبہ

لاہور: اداکار شان نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کی ثقافتی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے ملک بھر میں بھارت کی کوئی فلم ریلیز نہ ہونے دیں۔

رپورٹ کے مطابق اداکار شان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ بھارت نے پاکستانی فنکاروں، گلوکاروں اور موسیقاروں سمیت پاکستانی مواد پر پابندی لگا رکھی ہے،لہذا باہمی معاملات میں وقار اور مساوات کو مدنظر رکھا جائے۔

شان کی یہ خصوصیت رہی ہے کہ وہ ملکی مفاد کے آگے جھوٹی شہرت سمیت کسی چیز کو فوقیت نہیں دیتے، پاکستانی شوبز انڈسٹری کے تحفظ اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ان کے اکثر بیانات سامنے آتے رہتے ہیں۔ اداکار کے مذکورہ بیان کی بھی مداحوں کی جانب سے پذیرائی کی جا رہی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پشاور: بلدیاتی انتخابات کے باعث پینا فلیکس اورپوسٹرز کے کاروبار میں تیزی، دکاندار خوش

Read Next

لاہور برائیڈل ویک میں حسیناؤں کے جلوے، شہریوں نے فیشن شو کو شاندار قرار دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔