• جون 24, 2021

اداکار سلمان خان کی فلم رادھے کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

مبئی: بالی وڈ کے ممتاز اداکار سلمان خان کی نئی فلم رادھے کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سلمان خان نے صبح ٹوئٹر پر فلم رادھے کا پوسٹر شیئرکرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ رادھےکا ٹریلر آج ہی ریلیز کریں گے۔

بالی وڈ فلم انڈسٹری میں بھائی کے نام سے مشہور سلمان خان نے لکھا تھا کہ آرہا ہوں آپ کا موسٹ وانٹیڈ بھائی ۔

سلمان خان نے اپنے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور سلمان خان کا نام بھی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔ ایکشن سے بھرپور فلم رادھے میں سلمان خان ڈرگ مافیا سے لڑتے نظر آئیں گے۔

اداکار رندیپ ہودا فلم میں ولن کا کردار نبھا رہے ہیں جب کہ ہیروئین کا کردار دیشا پٹانی نبھارہی ہیں۔

بالی وڈ کے معروف اداکار جیکی شروف بھی فلم میں اہم کردار نبھارہے ہیں جب کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی ایک گانے میں اپنے فن کے جلوے بکھیرتی دکھائی دیں گی۔

سلمان خان کی فلم رادھے گذشتہ سال عید پر ریلیز کی جانی تھی لیکن کورونا کے باعث ایسا نہ ہوسکا تھا۔ اب یہ فلم عیدالفطر کے موقع پر 13 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

خبردار! کم سونے والے افراد اس بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں

Read Next

A1 Tv Headlines 12 PM | 23rd April 2021

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے