• اگست 2, 2021

اداکار سعد قریشی کی والدہ کوروناکے باعث انتقال کر گئیں

کراچی: اداکار سعد قریشی کی والدہ کوروناوباکا شکار ہو کر جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔

رپورٹ کے مطابق اداکار نے اپنی والدہ کی وفات کی خبر سوشل میڈیا پر دی، انہوں نے لکھا کہ والدہ 56 روز سے کورونا میں مبتلا ہونے کے سبب ہسپتال میں زیر علاج تھیں تاہم جانبر نہ ہو سکیں۔ اداکار کے مطابق ان کی والدہ کا گزشتہ صبح انتقال ہوا۔

واضح رہے کہ سعد قریشی نے ڈرامہ سیریل  خدا اور محبت 2  سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اس کے علاوہ پکار، کی جاناں میں کون، محبوب آپ کے قدموں میں سمیت دیگر میں بھی شاندار کردار نبھائے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فیروز خان ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کے حامی

Read Next

اپوزیشن کے رویے سے کوئی خاتون رکن پارلیمنٹ محفوظ نہیں: ملیکہ بخاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے