• جولائی 28, 2021

اداکار رض احمد نے فلموں میں مسلمانوں کا امیج بہتر کرنے کیلئے فنڈ قائم کردیا

لندن: برٹش پاکستانی اداکار رض احمد نے انگریزی فلموں میں مسلمانوں کا امیج بہتر کرنے کے لیے فنڈ قائم کردیا۔

رض احمد کا کہنا ہے کہ انگریزی فلموں میں مسلمان کردار نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اگر کسی فلم میں مسلمان کردار کو شامل کیا بھی جاتا ہے تو اسے منفی رول میں دکھایا جاتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ فلموں میں مسلمانوں کا امیج بہتر کرنے اور زیادہ سے زیادہ مسلمان کردار فلموں میں متعارف کروانے کے لیے ایک فنڈ قائم کر دیا ہے جو اپنی فلموں میں مسلمان کردار شامل کرنے والے فلمسازوں اور مصنفوں کو مالی امداد فراہم کرے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کرکٹ بورڈ کی آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی میں دلچسپی

Read Next

منیب بٹ کا سیٹ سے گھڑیاں چوری ہونے کا انکشاف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے