• اگست 2, 2021

اداکار بل کوسبی کی سزا کو امریکی عدالت نے کالعدم قرار دے دیا

نیویارک:  امریکی ریاست پینسلوانیا کی سب سے بڑی عدالت نے ہالی وڈ اداکار بل کوسبی کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔ بل کوسبی کو جنسی اسکینڈل پر 10سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

83 سالہ ہالی وڈ اداکار اپنے حق میں فیصلے کے بعد گھر پہنچ گئے، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بل کوسبی کو 2018 میں شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا تھا، پراسیکیوٹر کے ساتھ معاہدے کے باعث بل کوسبی پر مقدمہ نہیں چل سکتا۔ ان کو 2018 میں 10سال کی سزا سنائی گئی تھی، وہ دوسال جیل میں قید رہے۔

واضح رہے کہ بل کوسبی کو سزا سنائے جانے کے بعد می ٹو مہم کا آغاز ہوا تھا، وہ فلاڈلفیا کی جیل میں قید تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نارووال: طمانچہ کبڈی میچ میں سخت مقابلے کے بعد آرمی نے واپڈا کو شکست دیدی

Read Next

کورونا کی تیسری لہر سے مزید 24 جانیں چلی گئیں، 1277 نئے مریضوں کا اضافہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے