• دسمبر 8, 2021

اداکارہ پریتی زنٹا کے گھر جڑواں بیٹے اور بیٹی کی پیدائش

ممبئی:  بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا سروگیسی ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک بیٹے اور بیٹی کی ماں بن گئیں۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے یہ خوشخبری سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو سنائی، انہوں نے سنہ 2016 میں امریکی شہری جین گڈینف سے شادی کی تھی جس کے بعد ان کے دونوں بچوں کی پیدائش سروگیسی (کرائے کی کوکھ) کے ذریعے ہوئی ہے۔ اداکارہ نے اپنے بچوں کے نام جے زنٹا گڈینف اور جیا زنٹا گڈینف رکھے ہیں۔

پریتی زنٹا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو خاندان میں آمد پر خوش آمدید کہتی ہیں، زندگی کے اس مرحلے پر وہ بہت خوش ہیں اور پیدائش کے تمام مراحل میں شامل ڈاکٹرز ، نرسز اور سروگیٹ کی شکرگزار ہیں۔

واضح رہے کہ سروگیسی کے ذریعے پریتی زنٹا کے علاوہ کرن جوہر، شاہ رخ، عامر خان، ایکتا کپور سمیت دیگر بالی وڈ ستاروں نے ماں باپ بننے کی خوشیاں حاصل کی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکا پاکستان کو 70 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا:ایشیائی ترقیاتی بینک

Read Next

فلمسٹار ارباز خان ایک مرتبہ پھر ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے