• مارچ 1, 2021

اداکارہ میرا نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ میڈیا  رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے ایک ویب شو میں بطورِ مہمان شرکت کی ، شو کی میزبان نے اداکارہ میرا سے اُن کی شادی سے متعلق سوال کیا کہ آپ شادی کب کر رہی ہیں؟میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے میرا نے کہا کہ وہ رواں سال اکتوبر میں شادی کریں گی تاہم اُنہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس سے شادی کرنے والی ہیں۔ میرا سے شو کے دوران کئی مختلف سوالات کئے گئے ، ایک سوال کے جواب میں میرا نے اداکار شان شاہد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان فلم انڈسٹری کی سیاست کی کمان سنبھال لینی چاہیے ۔دورانِ انٹرویو میرا نے انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی ندیم بیگ کی ایکشن فلم میں جلوہ گر ہوں گی تاہم اداکارہ نے فلم کا نام نہیں بتایا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

چین: سونے کی کان میں پھنسے ایک مزدور کو زندہ نکال لیا گیا، ہسپتال منتقل

Read Next

جھگڑا ہو تو پہلے معافی سیف مانگتے ہیں: کرینہ کپور

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے