• اکتوبر 26, 2021

اداکارہ منشا پاشا علیل ہو گئیں، صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل

کراچی : اداکارہ منشا پاشا نے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ 10 دن سے علیل ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کردی۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے انسٹاگرام سٹوری میں اگرچہ اپنی ‘علالت’ کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ انہیں کون سی بیماری یا مسئلہ لاحق ہے ۔منشا پاشا کے مطابق وہ کئی دن سے تکلیف میں رہیں، تاہم اب وہ آہستہ آہستہ روبہ صحت ہو رہی ہیں مگر ابھی بھی وہ مکمل طور پر روبہ صحت نہیں ہیں۔

انہوں نے بیماری میں خیال رکھنے پر اہل خانہ اور طبی عملے سمیت ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے علالت میں ان کی تیمارداری کی۔اداکارہ نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ وہ گھر پر ہیں یا پھر ہسپتال میں ہیں، انہوں نے اپنی پوسٹ میں کسی بیماری کا ہیش ٹیگ بھی استعمال نہیں کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آرٹسٹ سپورٹ فنڈ، درخواستوں کی سکرونٹی کیلئے کمیٹی تشکیل

Read Next

انگلینڈ نے پاکستان کو دھوکا دیا: سابق انگلش خاتون کپتان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے