• ستمبر 26, 2021

اداکارہ فضا علی نے گلوکار سجاد علی کیساتھ شادی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

لاہور: پاکستان کی معروف خوبرو اداکارہ فضا علی نے گلوکار سجاد علی کے ساتھ شادی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔

اداکارہ فضا علی نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے سجاد علی، عامر لیاقت حسین، سابق صدر آصف زرداری سمیت متعدد شخصیات کیساتھ اپنی شادی کی خبروں پر طویل وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

فضا علی نے ویڈیو پیغام میں انکے اور گلوکار سجاد علی کی شادی کے حوالے سے یوٹیوب پر چلنے والی خبروں کے مختصر کلپ شیئر کیے اور کہا کہ کیا ملتا ہے آپ لوگوں کو دوسروں کے بارے میں جھوٹی باتیں چھاپنے میں یا لوگوں کے بارے میں جھوٹ بولنے میں، کسی کے اوپر تہمت اور الزام لگانے میں، کسی کی ذاتی زندگی کو اچھالنے میں یا کسی کے کردار پربحث کرنے میں۔

اداکارہ نے سوشل یوٹیوب پرگردش کرنے والی انکی اور سجاد علی کی شادی کی خبروں پر کہا سجاد علی صاحب میرے بھائیوں کی طرح ہیں، میرے استادوں کی طرح ہیں۔ وہ پاکستان کا بہت بڑا سرمایہ ہیں۔ پوری دنیا انہیں پسند کرتی ہے، ان کے ساتھ میری شادی کروادی اور نہ صرف میری اور ان کی شادی کروادی بلکہ یہاں تک بولا گیا کہ سجاد علی کی بیوی نے بھی مجھے قبول کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ میں نے میڈیا پر یہ بیان دیا کہ سجاد علی بہت اچھے باپ اور شوہر ہیں۔

فضاعلی نے غصے میں کہا میں نے ایسی بکواس کب کی ہے کیا کوئی مجھے بتائے گا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے چلنے والی ان بے بنیاد اور جھوٹی خبروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں شادی شدہ ہوں یا نہیں یہ میرا مسئلہ ہے۔ انہوں نے ہاتھ جوڑ کر سب سے درخواست کی کہ آپ لوگ رشتہ کرانے والی مائی کا کردار ادا نہ کریں۔

ویڈیو کے ساتھ پیغام میں فضا علی نے لکھا کہ براہ مہربانی کوئی بھی بات کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں۔ شائد سب نے اپنا اپنا جواب دینا ہے اللہ کو، میں نے بھی اور آپ نے بھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی پیرس سینٹ جرمین کیساتھ معاہدے کیلئے راضی

Read Next

ملائیشین گلوکارہ بچے کی پیدائش کے کچھ دن بعد چل بسیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے