• نومبر 29, 2021

اداکارہ غنا علی کے ہاں ننھی پری کی آمد

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ غنا علی نے اپنے مداحوں کو ننھی پری کی آمد کی خوشخبری سنادی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ غنا علی نے اپنی نومولود بیٹی کو گود میں لئے ہوئے کی تصویر شیئر کرتےہوئے چاہنے والوں کو ننھی پری کی آمد کی خبر دی۔

اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں اپنی بیٹی کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ آج ہم آپ کو فائجہ عمر سے متعارف کرواتے ہیں،ہماری خوشی کا تحفہ آخر کار آ چکا ہے،یہ ہم دونوں کے لئے بہت زبردست ہے جبکہ بیٹی اس دنیا کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے دیا جانے والا بہترین تحفہ ہے۔

غنا علی نےکہا کہ جس لمحے بچے کی پیدائش ہوتی ہے اسی وقت ایک ماں کا بھی جنم ہوتا ہے جبکہ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔

اداکارہ نے کہا کہ جس لمحے بچے کی پیدائش ہوتی ہے اسی وقت ایک ماں کا بھی جنم ہوتا ہے جبکہ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔

یاد رہے کہ اداکارہ غنا علی نے رواں سال ستمبر میں مداحوں کے ساتھ ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خبر شیئر کی تھی جبکہ گزشتہ دنوں انہوں نے جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبر کو جعلی قرار دیا تھا۔

اپنے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبر پھیلنے کے بعد غنا علی نے 19 نومبر کو انسٹاگرام سٹوری میں ایسی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش نہیں ہوئی اور اس حوالے سے پھیلنے والی افواہوں پر یقین نہ کیا جائے۔

اداکارہ نے مختصر سٹوری میں مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور ساتھ ہی انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ اداکارہ غنا علی نے رواں برس کراچی سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخص عمیر گلزار سے 17 مئی کو شادی کی تھی۔ شادی کے چار ماہ بعد 27 ستمبر کو اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے تصدیق کی تھی کہ وہ امید سے ہیں اور انکے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اداکارہ کی جانب سے ہاں بچے کی متوقع پیدائش کی تصدیق کیے جانے کے دو ماہ بعد حال ہی میں سوشل میڈیا پر جعلی خبریں چل رہی تھیں کہ غنا علی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوگئی ہے۔

بعض سوشل میڈیا پیجز، یوٹیوب چینلز پر جہاں غنا علی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبر شیئر کی گئی، وہیں بعض یوٹیوب چینلز نے بتایا تھا کہ اداکارہ کے ہاں جلد جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کروانے کی تجویز سامنے آگئی

Read Next

ملتان: کھادوں ، بیج ، سپرے اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، گندم کی کاشت کا ہدف مشکل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے