• مارچ 4, 2021

اداکارہ عائشہ ثناء پر بوگس چیک دینے کا مقدمہ، اداکارہ روپوش

لاہور میں ادکارہ اور کمپیئر عائشہ ثناء کےخلاف بوگس چیک دینے کا مقدمہ درج ہو گیا لیکن 15 دن گزرنے کے بعد بھی گرفتار نہ کیا جاسکا۔

تھانہ ڈیفنس بی میں میاں محمد علی معین نے27 مئی کو ادکارہ اور کمپیئر عائشہ ثناء کےخلاف مقدمہ درج کرایا تھا کہ جس میں الزام عائد کیا گیا کہ اداکارہ نے ان سے 20 لاکھ روپے ادھار لیے تھے۔

مقدمے میں بتایا گیا ہےکہ اداکارہ عائشہ نے انہیں 20 لاکھ مالیت کا چیک دیا جو باؤنس ہوگیا تھا۔

انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق مقدمہ 15 روز قبل درج ہوا، اُسی دن سے ملزمہ روپوش ہے، ملزمہ شامل تفتیش ہوئی ہے اورنہ ہی اس نےضمانت کروائی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیر اعظم آفس کے اخراجات میں 21 فیصد کی ریکارڈ کمی

Read Next

بلوچستان میں ہوٹلز اور ریسٹورینٹس کھولنے کی اجازت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے