• جنوری 20, 2022

اداکارہ سونیا حسین کی نئی تصویروں نے دھوم مچا دی

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ سونیا حسین کی سوشل میڈیا پر نئی تصویروں نے دھوم مچا دی۔

اداکارہ سونیا حسین کو اگر پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ اور فیشن ایبل شخصیت کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا، وہ اپنے مداحوں کے ساتھ آئے دن اپنی نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ سونیا حسین دورِ جدید کے مطابق چلتی ہیں اور فیشن سے متعلق اچھی سوجھ بوجھ بھی رکھتی ہیں ۔

سونیا حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ان تصاویر اور ویڈیوز پر مداحوں کی جانب سے اُن سے محبت کا اظہار بھی کیا جاتا ہے۔

سونیا حسین کی سوشل میڈیا انسٹا گرام پر تیزی سے نئی ویڈیوز اور تصویریں وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں روایتی کیلاشی لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سونیا حسین کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خوبصورت کیلاشی لباس پہن کر کس قدر خوشی محسوس کر رہی ہیں۔ ان کی اس ویڈیو پر اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب تعریفی کمنٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جنوبی پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں نے کھاد کا مصنوعی بحران پیدا کر دیا، کاشتکار خوار

Read Next

سری لنکا کی اداکارہ یحالی پاکستانی ٹی وی ڈرامے میں نظر آئیں گی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے