• نومبر 30, 2020

اداکارہ سونیا حسین کو لاہور پسند آ گیا

لاہور:  اداکارہ سونیا حسین کو لاہور پسند آ گیا، کہتی ہیں لاہور، لاہور ہے۔ مداحوں کو پتہ چلا وہ لاہور آئی ہیں‌ تو ان کی موجودگی سے متعلق سوالات کرنے لگے.

سوشل میڈیا پر سونیا نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ریلیکس موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔ سونیا نے اپنے پیغام میں ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ‘لاہور لاہور ہے۔


سونیا حسین ان اداکاراوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنی اعلی فن کارانہ صلاحیتوں کے سبب بہت کم وقت میں نام بنایا ہے، ہر کردار میں خود کو ڈھال لینے والی سونیا کو لکس سٹائل ایوارڈ اور فلم ایوارڈ میں بہترین اداکارہ کی کیٹگری میں نامزد کیا گیا ہے جبکہ ان کی ابھی عمر صرف 29 برس ہے۔ ڈراموں اور فلموں میں حقیقت سے قریب اداکاری کے سبب سونیا مداحوں کے دل کے قریب ہیں اسی لئے جونہی مداحوں کو پتہ چلا کہ وہ لاہور آئی ہیں تو ان کی موجودگی سے متعلق سوالات پوچھنے شروع کر دیئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شان شاہد نے ‘ارطغرل غازی’ کو شاہکار قرار دیدیا

Read Next

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایوان وزیراعلیٰ میں تقریب اور ریلی کا اہتمام

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے