• جولائی 30, 2021

اداکارہ سلطانہ ظفر امریکا میں انتقال کر گئیں

لاہور:  پاکستان کی ماضی کی معروف اداکارہ سلطانہ ظفر امریکا میں 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

یاد رہے کہ سلطانہ ظفر نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے نشر ہونے والے تنہائیاں،عروسہ اور آخری چٹان جیسے مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر شہرت حاصل کی ۔

اداکارہ کا انتقال امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ہوا جہاں وہ ایک بوتیک چلاتی تھیں۔

اداکارہ کی موت کی وجہ اب تک پتا نہ چل سکی اور نہ ہی اس حوالے خاندانی ذرائع سے کچھ معلوم ہو سکا۔

سوشل میڈیا پر سلطانہ ظفر کی موت کی خبر کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ف

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی میں بڑھتی وارداتوں نے اداکار اعجاز اسلم کو تشویش میں مبتلا کر دیا

Read Next

قومی کرکٹر حسن علی کا بھائی اشتہاری ملزم نکلا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے