
لاہور: پاکستانی کی خوبرو اور معروف اداکارہ حرا مانی کے شوہر سلمان ثاقب شیخ المعروف مانی نے شادی سے متعلق دلچسپ پیغام شیئر کر دیا۔
انسٹا گرام پر اداکار مانی نے متعدد تصاویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ موجود ہیں، اس تصویر میں انہوں نے کالے رنگ کی عینک بھی پہنی ہوئی ہے جبکہ اہلیہ کو گلے لگایا ہوا ہے۔
اداکارہ حرا مانی کے شوہر نے انسٹا گرام پر دلچسپ الفاظ لکھے جسے ہر کوئی پسند کرنے لگا ہے، انسٹا گرام پر مداحوں کی بڑی تعداد دلچسپ جواب لکھ رہی ہیں۔
0 Reviews