• جون 24, 2021

اداکارہ اریبہ حبیب کو بھارتی فلم کا ٹریلر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

خوبرو اداکارہ اریبہ حبیب کو بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی فلم رادھے کا ٹریلر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔

حال ہی میں  اداکارہ نے انسٹاگرام پر سلمان خان کی نئی فلم رادھے کا ٹریلر شیئر  کیا اور کیپشن درج کیا کہ فلم کے ریلیز ہونے تک انتظار نہیں ہورہاہے۔

  اداکارہ کی انسٹاگرام فیڈ پر بالی وڈ کونٹینٹ شیئر ہوتا دیکھ کرمداح  اشتعال میں آگئے اور اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

 ایک صارف نے لکھا کہ’ مجھے لگا آپ کو فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے جب ہی آپ نے ویڈیو ڈالی‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ہم لوگ ان اداکاروں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں اور یہ دیکھو یہ ان کی پروموشن کررہی ہیں ۔

اسکرین گریب

ایک صارف نے اداکارہ کو ٹیگ کرتے ہوئے درخواست کی کہ برائے مہربانی ایسی تھرڈ کلاس مووی کو سپورٹ نہ کریں۔

ردا ظفر نامی صارف نے لکھا اس کی کمی رہ گئی تھی وہ بھی پوری ہوگئی ، اریبہ آپ نے بہت افسردہ کیا۔

سعد نامی صارف نے شکوہ کرتے ہوئے رد عمل دیا کہ ہمیں کہتے ہو پاکستانی فلموں کو سپورٹ کریں اور خود بالی وڈ دیکھ رہے ہیں۔

حمزہ نامی صارف نے اداکارہ سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کو ان فولو کررہا ہوں منافقت کی بھی انتہا ہوتی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مایا علی کی رات کو گلی میں کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل

Read Next

باجوڑ: افغانستان سے دہشتگردوں کی ملٹری پوسٹ پر فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے